ایس ایچ اوز کو لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے احکامات

95

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کانفرنس روم میں ارجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے کی اور افسران کو بریفنگ دی اس موقع پر ایس پی ڈویژنز اور ایس ڈی پی او ز سب ڈویژن سمیت تمام ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل اور برانچ انچارجز بھی میں موجود تھے میٹنگ ایجنڈا لاک ڈاؤن اورکوروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا تھا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام ایس ایچ اوز کو سندھ حکومت کی جاری کردہ لاک ڈاؤن اور کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت احکامات سے آگاہ کیا،تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ کسی بھی تھانے کی حدود سے انٹر سٹی بس سروس کسی صورت نہیں چلے گی نہ کسی اندرون علاقہ سے انٹر سٹی بس بھرنی چاہیے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او تھانہ خود ذمہ دار ہوگا۔ تمام ایس ایچ او حکومت سندھ کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں گے اور اپنے ماتحت افسران و ملازمین کو بھی روزانہ آگاہی دیں گے،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام ایس ایچ اوز سے ایس او پیز عملدرآمد کے دوران پولیس کے رویے کا خیال رکھنے کیلیے سختی سے پابند کیا ہے۔