وزیراعظم ایک بارپھر آپ کے ساتھ ہونگے اور عوام کے سوالوں کا جواب دینگے

273

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے اور ان کے سوالوں کےجواب بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج تیسرے ٹیلی فونک رابطہ سیشن میں شریک ہونگے، عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے اور عوام کےسوالوں کےجواب بھی دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر تین ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

واضح رہے رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان ‘آپ کا وزیر اعظم ۔۔ آپ کے ساتھ’ پروگرام میں عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھ سکتے ہیں  اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔