ایک سازش کے تحت کراچی کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے،  رہنما پی ٹی آئی

296

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر فیصلے لے رہی ہے، ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کراچی کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہاکہ سندھ حکومت کے فیصلے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا انتقام لے رہی ہے تاکہ اس کانقصان وفاقی حکومت کو ہو۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاون کی مذمت کرتی ہے،یہ ایک سیاسی لاک ڈاون ہے، کراچی کی تمام تاجر برادری اور کاروباری شخصیات نے سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صرف ایک ڈرامہ دکھانے کے لئے سندھ حکومت نے انڈسٹریز کو کام کرنے کی اجازت دی لیکن ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے،جب ٹرانسپورٹ بند رہے گی تو انڈسٹریز کیسے چلیں گی، مزدور کیسے پہنچیں گے؟ یہ سندھ حکومت اور صوبے کے نالائق اعلیٰ کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت صوبے میں ویکسی نیشن کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی، ویکسی نیشن سینٹرز میں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔