‘پیپلزپارٹی سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی’

301

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی پوری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاؤن کی پالیسی کو کاپی کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی یونیورسٹیوں کا شہر ہوگا ہم  نے تعلیم کے لیے بہت کام کیا ہےمیری زندگی کا مقصد نالہ لئی کی تعمیر ہے نالہ لئی بننے سے اطراف کے لوگوں کی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، جی بی، آزادکشمیر میں حکومت بنائی، مستقبل میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، بہت عرصہ پہلے کہا تھا ن سے ش نکلے گی بہت پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی دوسرے، ن لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی، مجھ پر 3 بار حملے ہو چکے ہیں، گھبرانے والا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے میرا بس چلےتو ایسے ملزمان کو گولی مار دوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کریں گے الیکشن اپنے وقت پر ہونے جا رہے ہیں انہیں سمجھ آنی چاہیے کہ پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے، نالہ لئی بن گیا تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہان تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیورز کو رہا کرا دیا ٹیکسی ڈرائیورز کے گھروں میں کھانے کیلئے روٹی نہیں، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں، کوئی طاقت پاک چین دوستی خراب نہیں کر سکتی۔