حکومت نے پیٹرول کے بعد  ایل پی جی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا

292

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کے بعد  ایل پی جی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا،اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )  نے  ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کی ہے۔

خیال رہے کہ  جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا، اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد گھریلو گیس سلنڈر مہنگا ہوگیا ہے۔