عمران اسماعیل کی سندھ حکومت  سے لاک ڈاؤن میں نظر ثانی کی اپیل

455

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت  لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

گورنر سندھ نے کراچی میں لاک ڈاؤن لگنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت ہمیں اپنا مانے تو مدد کرنے کو تیا رہیں،کوئی صوبہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ اکیلا نہیں کرسکتا، سندھ حکومت نے کرفیو کے طرز کا لاک ڈاؤن لگایا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ ایسا لاک ڈاؤن پورے پاکستانی میں کہیں نہیں لگا،سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے پر توجہ دے،لاک ڈاؤن لگنے سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔