لاک ڈاؤن: کراچی والوں کے لیے خوشخبری ، حکومت کانیا نوٹی فکیشن جاری

319

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن  میں نرمی کرتے ہوئے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں کریانہ اسٹورزپرپابندی ختم کردی گئی ہے، کراچی میں دودھ،دہی کی دکانیں چوبیس گھنٹےکھلیں گی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا کہ ویکسی نیشن لگوانے کیلیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے،گاڑیوں میں بھی 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات بھی لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بعد ایک اور ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں کیمبرج اسکول سسٹم کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان  کیا گیا تھا۔