کشمیر پریمیئر لیگ؛ بین الاقوامی کرکٹرز کو بھارت کی دھمکیاں

362

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے۔ہرشل گبزنے بھارتی سازشیں مضحکہ خیز قرار دے دیں۔

ٹوئٹر پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہرشل گبز نے لکھا کہ بھارتی دباؤ غیر ضروری  ہے بی سی سی آئی غیر ضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا ایجنڈا بیج میں لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہےکہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

کشمیر پریمئر لیگ سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دستبرداری کا معاملہ اس وقت اہمیت اختیار کرگیا جب اسٹار کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کشمیر پریمئر لیگ میں شرکت کی رضا مندی ظاہر کرادی جس پر مظفرآباد ٹائیگرز کے ا سٹار کو چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے ہر ممکن سہولیات اور سیکیورٹی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔

 ان کا کہنا تھا کہ دلشان کا آنا بی سی سی آئی اور بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ چئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے بتایا کہ دلشان سے بات ہوئی ہے وہ لیگ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں۔ دلشان نے پاکستان کے ویزے کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ چئیرمن مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی ، دلشان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔باقی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی دلشان کی پیروی کرنی چاہیے۔ دلشان کو پاکستانی اور کشمیری عوام کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر چئیرمن مظفرآباد ٹائیگرز کا کہنا تھا کہ دلشان کا لیگ میں شرکت کا فیصلہ مظفرآباد ٹائیگرز کیلیے باعث فخر ہے۔