کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم ذمہ دار ہونگے، بلاول

142

اسلام آباد: چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے، کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اوران کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بلاول زرداری نے کہا کہ وفاقی وزرا سندھ حکومت کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں، پارلیمانی طریقے سےحکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیسےکی بنیادپرآزادکشمیرمیں حکومت بنانےکی کوشش ہورہی ہے،آزادکشمیر میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جاسکے،ہماری اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے،اپوزیشن  کے دوستوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے،کشمیر انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی اسے بے نقاب کریں گے۔