سندھ حکومت کا لاک ڈاون عوامی مفاد میں نہیں، خرم شیر زمان

82

کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کی جانب سے 8 اگست تک صوبے میں لاک ڈاو¿ن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاو¿ن عوامی مفاد میں نہیں۔سندھ حکومت کے لاک ڈاو¿ن کے ڈراموں سے بخوبی واقف ہیں۔ سندھ حکومت صوبے کے کاروباری، نوکری پیشہ اور مزدور طبقے کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاﺅس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاو¿ن کے فیصلے میں اپوزیشن جماعتوں اور تاجر رہنماو¿ں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اس طرح کے اہم فیصلوں میں اپوزیشن کی رائے کو شامل نہ کرنا سندھ حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔