ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

235

کراچی (آن لائن)ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے طاھر مشہدی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں غیر آئینی طریقہ استعمال کرنے کی سوچ ترک کردے۔پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں آئینی
طور پر گورنر رول نہیں لگا سکتی تو سندھ میں وزیراعظم رول لگانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے مگر رول صرف عوام کا ہی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس۔موقع پر جنرل سیکرٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری اور پی پی پی مینارٹی ونگ کے صدر لال چند اکرانی موجود تھے۔