کراچی دودھ دینے والی گائے ہے جسکو چارہ نہیں ڈالا جاتا،مصطفی کمال

101

کراچی (آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جاتا کہ مردم شماری کے نتائج درست نہ ہونے کے باعث وزیراعظم اور وزراءاعلیٰ کے انتخابات نہیں کروائے جائیں گے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی لیکن مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے۔ 2018 میں بھی مردم شماری کے نتائج نہیں آئے تھے ،سابقہ مردم شماری پر انتخابات کرائے گئے۔ حکمرانوں کے لیے عوام صرف ایک عدد جبکہ کراچی وہ دودھ دینے والی گائے جسکو چارہ بھی نہیں ڈالا جاتا۔ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں انتخابات ہونے چاہییں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاو¿س میں تحریک انصاف ملیر کے عہدے داران کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔