سندھ میں تبدیلی کےلیے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،ارباب رحیم

111

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنونیئراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم
جب چاہیں سندھ آئیں گے،سندھ میں تبدیلی کےلیے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے،مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں ہیں جلد پیرصاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ حکومت عمل درآمد نہیں کررہی ہے،ارباب غلام رحیم کووزیراعظم کا معاون خصوصی بننے پر مبارک باد دیتا ہوں ،مجھے امید ہے اربابِ غلام رحیم صرف باتیں نہیں کام کریں گے،سندھ کے مسائل کے حل کے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے معاملے پر ہمارے اوپر غلط کیس بنایا گیا سندھ حکومت صرف باتیں کرتی ہے عمل نہیں کرتی ،سندھ حکومت جو کرپشن کرتی ہے اس کی نشاندہی کریں گے، وفاقی حکومت اس معاملے کو دیکھے کہ سندھ حکومت نے زمینوں کی بندر بانٹ کیسے کی ہے،سندھ میں زمینوں کی بندر بانٹ کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے۔