سینئر ٹورنامنٹ ،کراچی زون 5اورمیرپورخاص کا میچ ڈرا

129

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن سینئر ٹورنامنٹ میں کراچی زون vii اور میرپورخاص کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا دورہ میچ ڈرا ہوگیا ،میرپورخاص کی ٹیم نے پہلی اننگ میں لیڈ حاصل کرکے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے دو روزہ میچ میں میرپورخاص کی ٹیم پہلی اننگ میں 181رنز بناکر آئوٹ ہوگئی محمد صدام نے 53 ،کپتان محمد سلیمان نے 43 اور نبیل احمد نے 29 رنز اسکور کئے زون vii کے کاشف خان نے 4 ،جبکہ عبد اللہ مقدم نے 3 اور رحمان غنی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں کراچی زون vii کی ٹیم میرپورخاص کے لیفٹ آرم اسپنر شیران ملک کی تباہ کن بالنگ کے سامنے پہلی اننگ میں162 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی کاشف 66 ،پرویز علی 30 اور زبیر دلاور 21 رنز بناسکے میرپورخاص کے شیران ملک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی محمد سلیمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں پہلی اننگ میں 19 رنز کی لیڈ ملنے کے بعد میرپورخاص کی ٹیم نے دوسری اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز پر اننگ ڈکلیئرڈ کی محمد صدام نے 61،نبیل احمد نے 21 اور محسن علی نے 19 رنز بنائے کراچی زون vii کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 189 رنز کا ہدف ملا لیکن میچ کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 36 رنز بنائے اس طرح یہ میچ بے نتیجہ ختم ہوا پہلی اننگ کی سبقت کی بدولت میرپورخاص کی ٹیم نے 3 پوائنٹس حاصل کیے۔