ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹ فیڈریشن کے حوالے

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ اور انکو کیٹیگرائز کرنے کے لئے 32 کھلاڑیوں کے2روزہ فٹنس پرفارمنس ٹیسٹ نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں مکمل ہونے کے بعد قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپین منظور جونیئر نے ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید اور فزیکل ٹرینر قومی ہاکی ٹیم عابد امین کے ہمراہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مشتمل مفصل رپورٹ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کو جمع کرادی ۔ رپورٹ میں کھلاڑیوں کے 2 روزہ کیمپ میں لئے گئے فزیکل اور ا سکل ٹیسٹوں پر کارکردگی، انکی جسمانی استعداد اور کھیل کی مہارتوں پر عبور سے متعلق تفصیلات اور کارکردگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید اور فزیکل ٹرینر عابد امین نے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کے ہمراہ اس 2روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بغور جائزہ لیا۔