ریسٹورنٹ کو ٹیک اور ، ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت دی جائے ، فیضان راوت

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیضان راوت نے کہا کہ ریسٹورنٹ کو 24گھنٹے کے لیے ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی اجازت دی جائے، کورونا کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں، شہری جلد از جلد ویکسین کرائیں سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہائوس میں صوبائی وزیر تجارت اکرام اللہ خان داریجو،صوبائی وزیر اویس شاہ، کمشنر کراچی نوید شیخ، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈر سے تاجر رہنماؤں سے اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا ،فیضان راوت نے مزید کہا کہ کراچی میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بہت تشویش ہے کراچی کے شہری جلد سے جلد اپنی ویکسین کرائیں اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے جو بھی فیصلے کیے جائیں گے آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر سندھ حکومت ریسٹورنٹ کو ڈائن ان اور ڈائن آوٹ کی جازت نہیں دے سکتی ہے تو انہیں 24گھنٹے ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی اجازت دے،گزشتہ 17ماہ سے کاروباری بندش کی وجہ سے ریسٹورنٹ مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے ملازمین کو قرضے لے کر تنخواہیں ادا کررہے ہیں،ریسٹورنٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دیا جائے تو بڑے پیمانے پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔