گوگل کا کووڈ19- کے لیے7.5 ملین امریکی ڈالرز کا اعلان

213

کراچی (اسٹاف رپورٹر)’پاکستان سمیت دیگر ایسے جنوبی ایشیا ئی ممالک جو اِس وقت کووِڈ19- (COVID-19)کے کیسوں میں اضافے کی زد میں ہیں، گوگل نے کل 7.5ملین امریکی ڈالرز کی نئی گرانٹ فنڈنگ اور دیگر اقسام کی معاونت کا اعلان کیا ہے تاکہ وبا کا موجودہ بحران ختم کیا جا سکے۔اپنے اس نئے عزم کے جزو کے طور پر ، گوگل کا انسان دوست ادارہ Google.org یونیسف (UNICEF) کو بھی 1.5ملین امریکی ڈالرز کی گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ پاکستان، تھائی لینڈ، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت پانچ ممالک میں کووِڈ19-کے لیے درکار فوری جوابی معاونت فراہم کی جاسکے۔اس گرانٹ کے ذریعے ،یونیسیف کووڈ ویکسی نیشن سینٹرز میں خواتین ویکسینیٹرزتعینات کرے گا ۔