اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 162.60روپے ہو گئی

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر دبائو کا شکار ہو گیا اور پاکستانی روپیہ کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر162روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.80روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت 161.90روپے سے بڑھ کر162.60روپے پر جا پہنچی جبکہ70پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 161.50روپے سے بڑھ کر162.20روپے اور قیمت فروخت 161.90روپے سے بڑھ کر162.60 روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔