پاکستان اسٹاک:61فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی

354

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی بدترین مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر 47ہزار پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے25ارب روپے ڈوب گئے جبکہ61.91فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47642پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں لاک ڈائون کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دی جو مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنی اور کاروباری سرگرمیاں اچانک ماند پڑ گئیں ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای100انڈیکس میں257.04پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47312.33پوائنٹس سے گھٹ کر 47055.29 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.39 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18963.44 پوائنٹس سے کم ہو کر 18837.05پوائنٹس ہو گیا ۔