نیسلے پاکستان کی آمدنی میں اضافہ

268

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیسلے پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 65.8 بلین روپے آمدنی کا اعلان کیا ہے جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.7فیصداضافہ ہوا ہے۔ آمدنی میں اضافہ کی وجوہات میں برانڈز میں سرمایہ کاریا، نئی مصنوعات کا اجرا ء اور قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار شامل ہے۔ گزشتہ سال کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اس سال کی نمو میں بہتری نمایاں ہوئی۔