پاکستان کی ایک اور ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس سے باہر ، بھارت ہاکی کے کوارٹر فائنل میں

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس 2020 کے 50میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سوئمر بسمہ خان کو ناکامی ہوئی۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز کی 50میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نے حصہ لیا، 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ 78 سیکنڈ رہی۔اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا۔ بسمہ خان کی ناکامی کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے پاکستانی ایتھلیٹس کے باہر ہونے کی تعداد 6 ہوگئی۔اولمپکس مقابلوں میں اب پاکستان کے 3 ایتھلیٹس باقی بچے ہیں۔ دوسری طرف بھارت مینز اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں ریو گولڈ میڈلسٹ ارجنٹینا کو 3-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ نیدرلینڈز اور برطانیہ نے بھی رسائی حاصل کر لی۔مینز ٹورنامنٹ میں بھارت نے شروعات میں ہی برتری حاصل کرنے والے جنوبی امریکی حریف کے خلاف واپسی کی اور دوسرے ہاف کے آغاز میں میچ برابر کرنے کے بعد وقت ختم ہونے سے قبل مزید دو گول داغے۔