خواتین اور بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات افسوسناک ہیں‘ پروفیسر محبوب

173

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے ملک میں خواتین و بچیوںکے ساتھ ظلم و زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین و معصوم بچیوں کے ساتھ دن بدن تشدد، ظلم و زیادتی کے واقعات میں اضافہ افسوس ناک ہے۔ اگر ملک میں شرعی سزائیں نافذ ہوتیں تو آج قوم کو معصوم اور کمسن بچیوں کے لاشے نہ اٹھانے پڑتے ۔ اسلامی سزائوں پر پھبتیاں کسنے اور انہیں ظالمانہ قرار دینے والوں نے قوم کو موجودہ صورتحال سے دوچار کیا ہے۔ ایسی گھنائونی حرکت کے مرتکب درندوں کو فوری گرفتار کے سر عام پھانسی پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔