پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں،فردوس عاشق

136

 لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیراورپی پی38کی جیت سے واضح ہوگیا ہے کہ قوم پی ٹی آئی کی طرف سے ملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات سے خوش ،مطمئن اورآگاہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم پہلی بار شوبازی عیاری ,مکاری اور چوربازار کے بغیر حقیقی ترقی دیکھ رہی ہے۔پنجاب حکومت انسانی ترقی پر خرچ کر رہی ہے وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کمرکس لی ہے۔