پنجاب ،عوام کی اکثریت بزدار حکومت کے خاتمے کی منتظر

134

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب کے57 فیصد شہریوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دے دیا جب کہ 46 فیصد شہریوں نے بزدار حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، 43 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ حکومت کو مدت پوری نہیں کرنی چاہیے۔ 49 فیصد شہریوں کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ نے 7 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مشتمل سروے کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے57 فیصد شہریوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا ہے جبکہ 38 فیصد کی رائے ملک کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔ سروے میں عوام کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ 46 فیصد شہریوں نے بزدار حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 32 فیصد نے حکومت پنجاب کی کارکردگی کو تسلی بخش کہا ہے۔ 49 فیصد شہریوں کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ 19 فیصد شہریوں کے نزدیک بیروزگاری، 13 فیصد نے غربت کو بڑا مسئلہ قراردیا ہے۔موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے 52 فیصد شہری نے کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے جبکہ 43 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ حکومت کو مدت پوری نہیں کرنی چاہیے۔