تشدد اور وڈیو بنانے کا جرم کیا ،لیکن صلح کرلی تھی، ملزم عثمان مرزا

128

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے اور برہنہ وڈیو بنانے کے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکے لڑکی پر تشدد اور برہنہ وڈیو بنانے کا جرم کیا تھا تاہم بعد میں ہم نے معافی مانگ کر صلح کر لی تھی، بھتا نہیں لیا اور نہ ہی بلیک میل کیا، پولیس نے کسی بااثر کے کہنے پر گرفتار پہلے کیا اور وڈیو بعد میں وائرل کی گئی، متاثرہ لڑکا لڑکی سے بھتا نہیں لیا۔ ان خیالات کا اظہار ملزم نے گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملزم عثمان مرزا نے کہا کہ 4، 5 لوگوں سے ان کا لین دین کا تنازع تھا، انہوں نے اثر رسوخ استعمال کرکے پہلے گرفتار کروایا پھر وڈیو وائرل کروا دی۔