ٹنڈوالٰہیار،ایس اوپیز کی خلاف ورزی،5 ہوٹل اور شادی ہال سیل

152

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری کی قیادت میں ایس او پی کی خلاف ورزی کر نے والے ہو ٹلزاور شادی ہال مالکان کے خلاف کارروائی و جر مانہ عائد کر دیا گیا۔ کاروائی کے دوران پانچ ہو ٹلزاور ایک شادی ہال کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کر نے والوں پر ہزاروں روپے کا جر مانہ بھی عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شیرازاحمد لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے سلسلے میں لاک ڈائون اور کاروباری حضرات کے قوائد و ضبط دیے گئے اور ان کی مانیٹزنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے اور خلاف ور زی کر نے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر نے ہد ایت کی کہ شہر میں ہو ٹلز اور شادی ہال کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے فوری طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس کے حکم کے تحت میں نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے پانچ ہو ٹلز سمیت ایک شادی ہال کو سیل کیا جبکہ ان پر قانون کے مطابق جر مانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔