دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم  مولانا عبدالخالق سنبھلی انتقال کرگئے

379
نائب مہتمم اور استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند مولانا عبدالخالق سنبھلی مرحوم کی فائل فوٹو

دیوبند (انٹرنیشنل ڈیسک) برصغیر کے نامور تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم اور استاذِ حدیث مولانا عبدالخالق سنبھلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مرحوم کی وفات جمعہ کے روز ہوئی۔ یاد رہے کہ مولانا عبدالخالق سنبھلی صاحب کا تعلق مدراس سے تھا اور 1982ء سے دارالعلوم دیوبند میں درس و تدریس میں مصروف تھے۔ تدریس کے ساتھ انہیں اہم انتظامی ذمے داریاں بھی دی جاتی رہیں اور اپنی کارکردگی کے باعث 2008ء میں دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مقرر کیے گئے۔