مسلم حکمران اسوہ عثمانی سے سبق لیں، شاہ عبدالحق قادری

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میںاجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی کی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مشعل راہ اور مسلم حکمرانو ں کے واسطے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔حضر ت عثما ن غنی نے اپنا مال دین و ملت کے لیے وقف کیا، قرآن کریم کی کتابی صورت میں ترویج و اشاعت ان کا بڑا کا رنا مہ اور قیا مت تک کے لیے مسلما نو ں پر احسان عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو اسوہ عثمانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔