کورونا ڈیلٹا قسم مراکش تک پھیل گئی‘عالمی ادارہ صحت

160

جنیوا (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی ڈیلٹا قسم مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں زیادہ پھیلی ہے جبکہ انہی علاقوں میں ویکسی نیشن کی شرح بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے جس سے اموات بھی بڑھی ہیں۔ کورونا کی ڈیلٹا قسم مراکش تک پھیل گئی ہے۔ کورونا ڈیلٹا جو سب سے پہلے بھارت میں سامنے آئی تھی، اس وقت خطے کے15ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ کل ممالک کی تعداد اس خطے میں22 ہے۔ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں55 فیصد اور اموات میں15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہر ہفتے3لا کھ10 ہزار سے زیادہ نئے کیسز اور3 ہزار500 اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔