صفائی کیلئے بیکنگ سوڈا اور سرکہ زیادہ موثر کیسے؟

674

لوگ عام گھریلو صفائی کیلئے کمیمیکلز مصنوعات کا استعمال کرتے جبکہ حقیقت میں اگر دیکھا جائے تو سرکہ اور بیکنگ سوڈا صفائی کیلئے زیادہ موثر ہیں۔

کئی لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوگا کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اس کا جواب بنیادی ہے، بیکنگ سوڈا اور سرکہ پی ایچ اسکیل (تیزابیت کا پیمائشی آلے) کے مخالف سروں پر ہوتے ہیں یعینی دونوں ایک دوسرے کے انتہائی متضاد ہیں اور یہی خصوصیت انہیں مصنوعی کیمیکلز سے زیادہ موثر بناتی ہے۔

اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر مئے نیمن نے کہا “جب آپ بیکنگ سوڈا یا سرکہ کا استعمال کرتے ہوئے صفائی کررہے ہوتے ہیں تو آپ انووں کی بہت پیچیدہ خموں میں نرمی پیدا کررہے ہوتے ہیں۔

بیکنگ سوڈا سوڈیم بائی کاربونیٹ (NaHCO3) کا عام نام ہے۔ زیادہ تر لوگ شاید اس کو کھانے پکانے کے ساتھ منسلک کرتے ہیں کیونکہ یہ آپ کے کیک اور روٹیوں کو بڑا اور بنا دیتا ہے۔ جبکہ سرکہ ایسیٹک ایسڈ (HC2H3O2) ہے جو خمیر کے دوران بیکٹیریا کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔