حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول مہنگا کردیا

1183

اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سفارش پر ایک بار پھر پیٹرول مہنگا کردیا، پیٹرول کی قیمت میں ں 1.71روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیر اعظم  عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ  اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 1.71روپے اضافہ کیا جارہاہے،ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا،ڈیزل مہنگاہونے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثرہوتے ہیں،اسی لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت تقریبا صفر کے قریب ٹیکس لے رہی ہے،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے،26جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 26جولائی کے ڈیٹا کے مطابق 140ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے،دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19ڈالر فی لیٹر ہے،پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72ڈالر فی لیٹر ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 47فیصد اور پاکستان میں صرف11فیصد اضافہ ہوا، ان قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔