پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

410

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  (اوگرا) نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوارسال کی گئی سمری میں پیٹرول ایک روپے 71پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کی تیل کی قیمت میں 35پیسے فی لیٹر  ، لائٹ ڈیزل 24پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی اورہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 27پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،جس کے بعد وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔