فرائض میں غفلت؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا افسران کیخلاف ایکشن

289

فرائض میں غفلت برتنے پر  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کے 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے فرائض میں غفلت اور عوامی شکایات پر افسران کو عہدوں سے ہٹا یا ہے۔ افسران میں ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل ایس پی کینٹ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کام نہ کرنے یوالے افسران کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  کشتی الٹنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دریائے چناپ میں کشتی الٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے  کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔