امن دشمنوں کی نشاندہی میڈیا کی ذمہ داری ہے، آرمی چیف

288

رالپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ میڈیا پاک افغان تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے کردار ادا کرسکتاہے،امن دشمنوں اور امن کے حامیوں کی نشاندہی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغان میڈیا کے 15رکنی وفد سے ملاقات کی،  جس میں افغان امن عمل ، خطے کی صورتحال اور قیام امن میں میڈیا کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے، جس کے لیے پاکستان ہرممکن کوشش کررہاہے،میڈیا اچھا ماحول بنانے کیلیے پُل کردار ادا کرسکتاہے۔

افغا ن میڈیا کے وفد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا براہ راست ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔