حکومت سپورٹ کرے تو میڈل جیت سکتا ہوں، طلحہٰ طالب

253

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب پاکستان پہنچ گئے۔

ٹوکیو اولمپکس میں طلحہٰ طالب صرف2کلو کے فرق سے میڈل جیتنے میں کامیاب نا ہوسکے تھے۔ شاندار کارکردگی دکھانے پر طلحہٰ طالب نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے تھے

ٹوکیو اولمپکس میں طلحہٰ طالب 67کلوگرام کٹیگری میں 5ویں نمبر پر آئے تھے۔

وطن پہنچنے پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عہدے داران اور کھلاڑیوں نے طلحہٰ طالب کا استقبال کیا۔اس موقع پر قومی ہیرو طلحہٰ طالب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپنی کامیابی قوم کے نام کرتا ہوں،خوشی ہے قومی پرچم بلند ہوا،  قوم کی دعا اور اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپورٹ کرے تو خامیوں پر قابو پاکر میڈل جیت سکتا ہوں،  اکتوبر میں کامن ویلتھ گیم اور پھر ورلڈ چیمپئن شپ ہے۔