سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر وفاق کا ردعمل

354

اسلام آباد: سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر وفاق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے پر جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی پالیسی بالکل واضح ہے، ایسے اقدام کے خلاف ہیں جس سے عام آدمی کی معیشت متاثر ہو،عام آدمی کا روزگار اور کاروبار کم سے کم متاثر ہو۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 8اگست تک  کراچی میں جزوی لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے تمام نجی ادارے اور کاروباری مراکز بند کردیا ہے، تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔