کشمیر میں پیسے سے بنائی گئی حکومت مستحکم نہیں ہوگی، بلاول بھٹو

233

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے آزاد کشمیر کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالا ہے، دھاندلی اور پیسے سے بنائی گئی آزاد کشمیر کی حکومت مستحکم نہیں ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہاکہ  ہم آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ٹف ٹائم دیں گے اور دھاندلی کو ایکسپوز کریں گے،جتنی دھاندلی آزاد کشمیر کے ان انتخابات میں ہوئی ہے اتنی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر کی گئی ہے، اس تجویز کی حمایت الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی نہیں کرتا، اس حکومت نے ای سی پی کو ہمیشہ نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے، ہم اس تجویز کو اہمیت نہیں دے سکتے۔