نومولود کے پیٹ میں ایک اور جنین کی موجودگی کا انکشاف

370

ایکسرے کے انکشاف کے بعد ایک نوزائیدہ بچی نے ڈاکٹروں کو چونکا دیا جب اس کے پیٹ میں اپنے ہی جڑواں کی جنین کا انکشاف ہوا۔

ایسا واقعہ ہر 500،000 پیدائشوں میں ایک بار واقع ہوتا ہے۔ دی نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے پایا کہ بچی کے پیٹ میں اسی کا جڑواں موجود ہے۔

جب بچی پیدا ہوئی تو ڈاکٹروں نے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ نومولود کے پیٹ میں کچھ ہڈیوں اور دل کے ساتھ جزوی طور پر تیار شدہ ایک اور جنین موجود ہے۔

آسوٹا کے نیونولوجی کے ڈائریکٹر عمر گلوبس نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا ، “ہمیں یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ یہ بچی کے پیٹ میں ایک اور بچہ تھا۔”

تاہم ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بچی کے پیٹ سے جزوی تیار جنین کو نکال دیا ہے اور بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔