ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، فیصل سلطان

485

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ماضی میں ہیپاٹائٹس کا علاج بہت مہنگا تھا، اب ہیپاٹائٹس کا علاج موجود ہے، ہیپاٹائٹس کے مرض سے متعلق سروے کرایا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج ہیپاٹائٹس کے علاج کے لیے ٹیکے کی ضرورت نہیں، دوا موجود ہے، آج ہیپاٹائٹس کی ادویات قدرے سستی اور دستیاب ہیں۔

فیصل سلطان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج میں تاخیر خطرناک ہے۔