پشاور میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، اہلکار جاں بحق

358

پشاور: حیات آباد میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پشاور کی مشہور کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم پھیک کر فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک ذخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔