کراچی میں کورونا سے بگڑتی صورتحال پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

300

اسلام آباد: کراچی میں کورونا وائرس سے بگڑتی صورتحال پر این سی او سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی کی بگڑتی صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ این سی او سی کراچی میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تشویشناک مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔