کورونا پھیلاﺅ کے پیش نظر ایم کیو ایم کی شہری حقوق ریلی ملتوی

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنورنویدجمیل نے 31جولائی کو حیدرآباد میں نکالی جانے والی حقوق ریلی کورونا وائرس کے پھیلا¶ کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا سے بچا¶ کےلےے احتیاط کریں ۔ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنورنوید جمیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت کے سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ غیر مناسب رویے کےخلاف 31جولائی کو ہیرآباد سے گاڑی کھاتہ تک حیدرآباد حقوق ریلی نکالی جانی تھی لیکن کورونا وائرس میں شدت آجانے کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ریلی کچھ دنوں کےلےے ملتوی کی جائے ، ریلی ملتوی کرنے کا مقصد شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے جیسے ہی کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوگی اس احتجاجی سلسلے کو دوبارہ شروع کریں گے۔