فرزانہ راجا کا شناختی کارڈبلاک کرنے کےلیے نادرا کو خط

163

اسلام آباد(آن لائن)بینظیر اِنکم سپورٹ میں کرپشن ریفرنس کے مرکزی کردار فرزانہ راجا کا شناختی کارڈبلاک کرنے کےلیے نیب راولپنڈی نے نادرا کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا کہ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجا کا شناختی کارڈ فوری بلاک کیا جائے ،احتساب عدالت نے فرزانہ راجاکو اشتہاری قرار دیا تھا،فرزانہ راجا کو مسلسل عدالت سے غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔