کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھر پورکامیابی حاصل کرینگے، وسیم حسین

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے امیدواران نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر مرکزی رکن ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی ودیگرذمے دارن بھی موجود تھے ۔اس موقع پرسید وسیم حسین نے کہاکہ انتخابات میںبھر پورکامیابی حاصل کرینگے ،تمام ذمے داران و کارکنان انتخابی مہم کو مزید تیز کر دیں عوام کے مسائل کاحل ہی ہماری اولین ترجیح ہے ،ہمارا نعرہ خدمت خدمت اور صرف خدمت ہے ۔