نور مقدم کا بہیمانہ قتل لبرلز کیلے لمحہ فکر ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

85

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ نور مقدم کا بہیمانہ قتل لبرلز کیلےے لمحہ فکر ہے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے اور حقوق نسواں اور گھریلو تشدد کے نام پر یورپ جیسی آزادی کو پاکستان میں نافذ کرنے والے اس قسم کے ہونے والے پے درپے واقعات سے سبق حاصل کریں کہ وہ آزادی کے خوشنما نعرے لگا کر اپنے بچوں کوجسمانی اور اخلاقی موت کے کنویں میں دھکیل رہے ہیں یہ آزادی کے نام پر بے حیائی،بے غیرتی، بے راہ روی اور قتل و غارتگری کا ایک بھیانک کھیل ہے جس کے ذریعے اسلامی معاشرہ کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کی جارہی ہے،عوام اور حکمرانوں کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگااگر وہ اپنے بچوں سے سچی محبت کرتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو موت کی وادیوں میں جانے سے بچائیں۔