حیدرآباد:سخی پیر سے موٹر سائیکل چورگروہ کے 2کارندے گرفتار

164

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سخی پیر پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے 2کارندوںکو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سخی پیر پولیس نے دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار 2 مشکوک افرادغلام عباس عرف شیری اور عرفان قریشی کو روک کر چیک کیا ، موٹرسائیکل کے دستاویزات نہ ہونے پر پولیس نے موٹرسائیکل کو مشکوک جانتے ہوئے تحویل میں لے کر تفتیش کی جس سے معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل چوری شدہ ہے،جس پر پولیس نے دونوںملزمان کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنا تعلق موٹرسائیکل چور گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے متعدد وارداتوںکا اعتراف کیا ،ملز م کی نشاندہی پر مزید 2مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔