سربراہ پاک فضائیہ سے جنوبی افریقا این ڈی ایف کے چیف کی ملاقات

112

کراچی (نمائندہ جسارت)جنوبی افریقا نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپہوانیا نے سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گزشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔ ائر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔