کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ،جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی جانب سے سابق امیر جماعت اسلامی حیدرآباد مشتاق احمد خان اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ کی قیادت میں کینٹونمنٹ بو رڈ حیدرآباد کے انتخابات میں امیدواران کے ہمراہ نامزدگی فارمز کینٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد میں جمع کرا دیے۔وارڈ 7 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارصنوور خان ،وارڈ 5 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار فرقان،اور وارڈ6سے اصغر علی خان یوسف زئی شامل ہیں۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآبادعبدالقیوم شیخ،صدر جے آئی یوتھ حیدرآباد راحیل قریشی،جنرل سیکریٹری جے آئی یوتھ حیدرآبادعرفان قائمخانی،قیم جماعت اسلامی زون کینٹ عبدالعظیم صدیقی،نائب صدر جے آئی یوتھ حیدرآبادعمیر تھیبو،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سائیٹ زون سید صائم حسین اور نائب صدر جے آئی یوتھ حیدرآبادمحسن اعوان بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ کا نظام لانے کے لیے نکلے ہیں کینٹونمنٹ الیکشن میں جماعت اسلامی امیدواروںکے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں اور حلقہ سے ظلموں کا خاتمہ کریں ا ن شاءاللہ جماعت اسلامی ہی اصل ووٹ کی حقدار ہے۔