حکمرانوں نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے‘ سردار ظفر حسین

165

فیصل آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی اور چینی کی قیمتوںمیں اضافہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،حکمرانوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر جلد قابو پانے کی کوشش نہ کی تو بھوک کے مارے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور پھر امریکا اورآئی ایم ایف بھی حکمرانوں کوعوام کے غیظ و غضب سے بچا نہیں سکیں گے۔