ن لیگ کا انتخابی دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے پر غور

91

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر الیکشن میں مبینہ منظم دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے اور اسلام آباد میں دھرنے پر غور کیا ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت کشمیر ہاﺅس میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔